Kishore Kumar Hits

Saleem Raza - Chaliye Ruk Ruk Kay Zara şarkı sözleri

Sanatçı: Saleem Raza

albüm: Andaz (Original Motion Picture Soundtrack)


چلیے رک رک کے ذرا، پیار نہ ہو جائے کہیں
ڈر ہے انکار سے اقرار نہ ہو جائے کہیں
چلیے رک رک کے ذرا...

کچھ سمجھ سوچ کے غصہ، مِرے سرکار، کریں
کچھ سمجھ سوچ کے غصہ، مِرے سرکار، کریں
جس سے نفرت ہے، وہ دلدار نہ ہو جائے کہیں
چلیے رک رک کے ذرا، رک کے ذرا، رک کے ذرا

اپنی بکھری ہوئی زلفوں کو ذرا سلجھائیں
اپنی بکھری ہوئی زلفوں کو ذرا سلجھائیں
کوئی دیوانہ گرفتار نہ ہو جائے کہیں
چلیے رک رک کے ذرا، پیار نہ ہو جائے کہیں
ڈر ہے انکار سے اقرار نہ ہو جائے کہیں
چلیے رک رک کے ذرا...

ہائے، یہ پھول سا چہرہ، یہ گلابی رخسار
ہائے، یہ پھول سا چہرہ، یہ گلابی رخسار
کوئی جاں دینے پہ تیار نہ ہو جائے کہیں
چلیے رک رک کے ذرا، پیار نہ ہو جائے کہیں
ڈر ہے انکار سے اقرار نہ ہو جائے کہیں
چلیے رک رک کے ذرا، رک کے ذرا

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar