Kishore Kumar Hits

Zia Mohyeddin - Ashkabad Kee Sham şarkı sözleri

Sanatçı: Zia Mohyeddin

albüm: Faiz Sahab Ki Mohabbat Mein


جب سورج نے جاتے جاتے
اشک آباد کے نیلے افق سے
اپنے سنہری جام میں ڈھالی سرخئ اول شام
اور یہ جام تمہارے سامنے رکھ کر تم سے کیا کلام
کہا پرنام
اٹھو
اور اپنے تن کی سیج سے اٹھ کر
اک شیریں پیغام ثبت کرو اس شام کسی کے نام
کنار جام

شاید تم یہ مان گئیں
اور تم نے اپنے لب گلفام کیے انعام کسی کے نام
کنار جام
یا شاید
تم اپنے تن کی سیج پہ سج کر
تھیں یوں محو آرام
کہ رستے تکتے تکتے
بجھ گئی شمع جام
اشک آباد کے نیلے افق پر
غارت ہو گئی شام

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar