Kishore Kumar Hits

Zia Mohyeddin - Qadar Nama şarkı sözleri

Sanatçı: Zia Mohyeddin

albüm: Zia Mohyeddin Ke Sath Ek Shaam, Vol. 27


غالب نے
قادر نامہ لکھا
بچوں کو فارسی سیکھنے کا ایک
خوبصورت سبق منظوم کیا
اسے ہم آج بھی پڑھیں
تو ہماری فارسی ہی نہیں ہماری اردو بھی بہتر ہو جائے گی
اس کے کچھ ٹکڑے
بندگی کا ہاں عبادت نام ہے
نیک بختی کا سعادت نام ہے
کھولنا افطار ہے اور روزہ صوم
لیل یعنی رات، دن اور روز یوم
اسم وہ ہے جس کو تم کہتے ہو نام
کعبہ، مکہ وہ جو ہے بیت الحرام
تیغ کی ہندی اگر تلوار ہے
فارسی پگڑی کی بھی دستار ہے
خم ہے مٹکا اور ٹھلیا ہے سبو
آب پانی، بحر دریا، نہر جو
چاہ کو کہتے ہیں ہندی میں کنواں
دود کو ہندی میں کہتے ہیں دھواں
دودھ جو پینے کا ہے وہ شیر ہے
طفل لڑکا اور بوڑھا پیر ہے
سینہ چھاتی، دست ہاتھ اور پائے پاؤں
شاخ ٹہنی، برگ پتا، سایہ چھاؤں
اسپ جب ہندی میں گھوڑا نام پائے
تازیانہ کیوں نہ کوڑا نام پائے
گربہ بلی، موش چوہا، دام جال
رشتہ تاگا، جامہ کپڑا، قحط کال
ریش داڑھی، موچھ سبلت اور بروت
احمق اور نادان کو کہتے ہیں اوت
روئی کو کہتے ہیں پنبہ، سن رکھو
آم کو کہتے ہیں انبہ، سن رکھو
آمدن آنا، بنانا ساختن
ڈالنے کی فارسی، انداختن
چہ کے معنی کیا، چگویم کیا کہوں
من شوم خاموش، میں چپ ہو رہوں
پایا قادر نامے نے آج اختتام
اک غزل تم اور پڑھ لو والسلام
شعر کے پڑھنے میں کچھ حاصل نہیں
مانتا لیکن ہمارا دل نہیں
علم سے ہی قدر ہے انسان کی
ہے وہی انسان جو جاہل نہیں
جس نے قادر نامہ سارا پڑھ لیا
اس کو آمد نامہ کچھ مشکل نہیں

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar