Kishore Kumar Hits

Strings - Mein Tou Dekhoonga şarkı sözleri

Sanatçı: Strings

albüm: Mein Tou Dekhoonga


میں تو دیکھوں گا، میں تو دیکھوں گا
تم بھی دیکھو گے، تم بھی دیکھو گے
میں تو دیکھوں گا، میں تو دیکھوں گا
تم بھی دیکھو گے، تم بھی دیکھو گے
جب روٹی سستی ہوگی اور مہنگی ہوگی جان
وہ دن پھر آئے گا جب ایسا ہوگا پاکستان
میں تو دیکھوں گا، میں تو دیکھوں گا
تم بھی دیکھو گے، تم بھی دیکھو گے

جب رنگ برنگے جھنڈے، اِک پرچم میں گھل جائیں گے
ہو، اِک پرچم میں گھل جائیں گے
اور اِدھر اُدھر کو جاتے رستے، اِک موڑ پہ مل جائیں گے
ہو، اِک موڑ پہ مل جائیں گے
جب بچے ملک پہ راج کریں اور اسکول میں بیٹھے ہوں سیاستدان
وہ دن پھر آئے گا جب ایسا ہوگا پاکستان
میں تو دیکھوں گا، میں تو دیکھوں گا
تم بھی دیکھو گے، تم بھی دیکھو گے

جب ملک کو بیچ کے کھانے والے، خود ہضم ہو جائیں گے
ہو، خود ہضم ہو جائیں گے
اور پشتوں سے جو گدی بیٹھے، سب بھیڑ میں مل جائیں گے
ہو، سب بھیڑ میں مل جائیں گے
جو دُور گئے تھے بھولے سے، لوٹیں گے پھر وطن کو ایک شام
وہ دن پھر آئے گا جب ایسا ہوگا پاکستان
میں تو دیکھوں گا، میں تو دیکھوں گا
تم بھی دیکھو گے، تم بھی دیکھو گے
میں تو دیکھوں گا، میں تو دیکھوں گا
تم بھی دیکھو گے، تم بھی دیکھو گے
جب روٹی سستی ہوگی اور مہنگی ہوگی جان
وہ دن پھر آئے گا جب ایسا ہوگا پاکستان
میں تو دیکھوں گا، میں تو دیکھوں گا
تم بھی دیکھو گے، تم بھی دیکھو گے
میں تو دیکھوں گا، میں تو دیکھوں گا
تم بھی دیکھو گے، تم بھی دیکھو گے
میں تو دیکھوں گا

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar