Kishore Kumar Hits

Amanat Ali Khan - Meri Dastaan-E-Hasrat şarkı sözleri

Sanatçı: Amanat Ali Khan

albüm: Ustad Amanat Ali Khan Ghazals, Vol. 1


ساز دل جب صدا نہیں دیتا
کوئی نغمہ مزا نہیں دیتا

میری داستان حسرت وہ سنا-سنا کے روئے
میرے آزمانے والے مجھے آزما کے روئے
میری داستان حسرت...

کوئی ایسا اہل دل ہو کہ فسانۂ محبت
میں اسے سنا کے روؤں، وہ مجھے سنا کے روئے
میری داستان حسرت...

تیری بے وفائیوں پر، تیری کج ادائیوں پر
تیری بے وفائیوں پر، تیری کج ادائیوں پر
کبھی منہ چھپا کے روئے، کبھی سر جھکا کے روئے
میری داستان حسرت وہ سنا-سنا کے روئے
میری داستان حسرت...

کہیں، سیفؔ، راستے میں وہ ملیں تو ان سے کہنا
میں اداس ہوں اکیلا، میرے پاس آ کے روئے
میری داستان حسرت وہ سنا-سنا کے روئے
میری داستان حسرت...

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar