اُس نے جی بھر کے سکوں لُوٹا نہیں دل ابھی پوری طرح ٹوٹا نہیں کبھی تو، دلِ زار... کبھی تو، دلِ زار، اُنھیں پیار آئے گا کبھی تو، دلِ زار، اُنھیں پیار آئے گا جان جائے گی تو اعتبار آئے گا کبھی تو، دلِ زار، اُنھیں پیار آئے گا کبھی تو، دلِ زار، اُنھیں پیار آئے گا ♪ زندگی میں تو شاید نہیں آئیں گے زندگی میں تو شاید نہیں آئیں گے وہ پشیمان ہو کر وہیں آئیں گے اک زمانہ جہاں اشک بار آئے گا کبھی تو، دلِ زار، اُنھیں پیار آئے گا کبھی تو، دلِ زار، اُنھیں پیار آئے گا ♪ پھر نہ مانیں گے جب روٹھ جائیں گے ہم پھر نہ مانیں گے جب روٹھ جائیں گے ہم ایک دن تو اُنھیں بھی ستائیں گے ہم ایک دن تو ہمیں بھی قرار آئے گا کبھی تو، دلِ زار، اُنھیں پیار آئے گا اُنھیں پیار آئے گا، جی، اُنھیں پیار آئے گا کبھی تو، دلِ زار، اُنھیں پیار آئے گا ♪ ہم ملیں گے اُنھیں وہ جدھر جائیں گے ہم ملیں گے اُنھیں وہ جدھر جائیں گے کیسے دامن بچا کر گزر جائیں گے راہ میں جب ہمارا مزار آئے گا؟ کبھی تو، دلِ زار، اُنھیں پیار آئے گا کبھی تو، دلِ زار، اُنھیں پیار آئے گا جان جائے گی تو اعتبار آئے گا کبھی تو، دلِ زار، اُنھیں پیار آئے گا کبھی تو، دلِ زار، اُنھیں پیار آئے گا