Kishore Kumar Hits

Noor Jehan - Abhi Dhoond Hi Rahi Thi (From "Bewafa") şarkı sözleri

Sanatçı: Noor Jehan

albüm: Noor Jehan Film Hits

ابھی ڈھونڈ ہی رہی تھی تمھیں یہ نظر ہماری
کہ تم آ گئے اچانک، بڑی عمر ہے تمھاری
ابھی ڈھونڈ ہی رہی تھی تمھیں یہ نظر ہماری

ابھی کچھ ہی دیر پہلے بڑا ذکر تھا تمھارا
ابھی کچھ ہی دیر پہلے بڑا ذکر تھا تمھارا
کئی بار دھڑکنوں نے تمھیں پیار سے پکارا
مٹا انتظار دل کا، ہوئی ختم بے قراری
بڑی عمر ہے تمھاری
ابھی ڈھونڈ ہی رہی تھی تمھیں یہ نظر ہماری

ہمیں پیار کی خوشی سے کیا آشنا تمھیں نے
ہمیں پیار کی خوشی سے کیا آشنا تمھیں نے
تمھیں پیار ہم وہ دیں گے جو دیا نہ ہو کسی نے
کہ تمھاری زندگی ہے ہمیں جان سے بھی پیاری
بڑی عمر ہے تمھاری
ابھی ڈھونڈ ہی رہی تھی تمھیں یہ نظر ہماری

وہ نظر کے سامنے ہے جسے ہم نے دیں صدائیں
وہ نظر کے سامنے ہے جسے ہم نے دیں صدائیں
جو قرار بن کے آیا اُسے کیوں نہ دیں دعائیں
کیے آرزو نے سجدے، دل نے نظر اتاری
بڑی عمر ہے تمھاری
ابھی ڈھونڈ ہی رہی تھی تمھیں یہ نظر ہماری

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar