Kishore Kumar Hits

Noor Jehan - Bas Gaya Tu Sotaniya Ke (From "Dosti") şarkı sözleri

Sanatçı: Noor Jehan

albüm: Noor Jehan Film Hits


بس گیا تُو سوتنیا کے دوار، سجنا
کہاں ہے تیرا پیار، سجنا؟
کہاں ہے تیرا پیار، سجنا؟
بس گیا تُو سوتنیا کے دوار، سجنا
کہاں ہے تیرا پیار، سجنا؟
کہاں ہے تیرا پیار، سجنا؟

بھول گیا کیوں وعدے اپنے، او بچپن کے بیلی
تجھ بن یوں کرلاؤں جیسے بَن میں کونج اکیلی
سن تُو بھی دکھی من کی پکار، سجنا
کہاں ہے تیرا پیار، سجنا؟
کہاں ہے تیرا پیار، سجنا؟

آس لگا کر تیرے ملن کی پیاسے نینا ترسے
تُو وہ بادل نکلا جو اُڑ جاتا ہے بن برسے
کسے دکھلاؤں اجڑا سنگار، سجنا؟
کہاں ہے تیرا پیار، سجنا؟
کہاں ہے تیرا پیار، سجنا؟

اجڑ گئی وہ بگیا جس میں آس کے پھول کھلے تھے
روئے وہ رت جس میں ہم تم پہلی بار ملے تھے
پوچھے اب تجھے برکھا بہار، سجنا
کہاں ہے تیرا پیار، سجنا؟
کہاں ہے تیرا پیار، سجنا؟
بس گیا تُو سوتنیا کے دوار، سجنا
کہاں ہے تیرا پیار، سجنا؟
کہاں ہے تیرا پیار، سجنا؟

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar