کہہ رہی ہے مِرے جذبات کی جھنکار تجھے کہہ رہی ہے مِرے جذبات کی جھنکار تجھے "کر سکے گا نہ کوئی میری طرح پیار تجھے" کہہ رہی ہے مِرے جذبات کی جھنکار تجھے ♪ رقص کرتی ہے تِرے خون میں میری خوشبو رقص کرتی ہے تِرے خون میں میری خوشبو کیا لبھائے گی کسی پھول کی مہکار تجھے "کر سکے گا نہ کوئی میری طرح پیار تجھے" کہہ رہی ہے مِرے جذبات کی جھنکار تجھے ♪ دو بدن ایک ہی مرمر سے تراشے جس نے دو بدن ایک ہی مرمر سے تراشے جس نے میں نے پایا اُسی فن کار کا شہکار تجھے "کر سکے گا نہ کوئی میری طرح پیار تجھے" کہہ رہی ہے مِرے جذبات کی جھنکار تجھے ♪ شاید اب چُھپ نہ سکے رازِ محبت میرا شاید اب چُھپ نہ سکے رازِ محبت میرا میں نے چپ رہ کے صدا دی ہے کئی بار تجھے "کر سکے گا نہ کوئی میری طرح پیار تجھے" کہہ رہی ہے مِرے جذبات کی جھنکار تجھے