میں کوئی پھول کیوں مانگوں بہار سے جنت ہے گھر میرا جب تیرے پیار سے میں کوئی پھول کیوں مانگوں بہار سے جنت ہے گھر میرا جب تیرے پیار سے میں کوئی پھول کیوں مانگوں بہار سے ♪ نکھرا ہوا سا تیرے چہرے کا چاند ہے جو چیز بھی یہاں ہے وہ تجھ سے ماند ہے ہو، شرمائے چاندنی بھی تیرے نکھار سے میں کوئی پھول کیوں مانگوں بہار سے ♪ اللہ، لاج رکھ لے میری دعاؤں کی خالی نہ عمر بھر ہو آغوش ماؤں کی ہو، ہم سب کی زندگانی گزرے قرار سے میں کوئی پھول کیوں مانگوں بہار سے ♪ گر نعمتیں ہزاروں بخشے خدا مجھے کچھ بھی نہ بھا سکے گا تیرے سوا مجھے ہو، جب تجھ کو پا لیا ہے پروردگار سے میں کوئی پھول کیوں مانگوں بہار سے جنت ہے گھر میرا جب تیرے پیار سے