میرے محبوب، میرے پیار کے قابل تُو ہے میرے محبوب، میرے پیار کے قابل تُو ہے سچ تو یہ ہے کہ میری جان، میرا دل تُو ہے میرے محبوب، میرے پیار کے قابل تُو ہے ♪ یاد کر تُو نے کہا تھا کبھی، اے ماہ جبیں "زندگی تیری محبت کے سوا کچھ بھی نہیں" میرے ہمدم، میرے ہر سانس میں شامل تُو ہے میرے محبوب، میرے پیار کے قابل تُو ہے ♪ ہم کبھی ایک تھے، یہ بات تجھے یاد نہیں وہ حسیں رت، وہ ملاقات تجھے یاد نہیں جس کو طوفان نے گھیرا ہے وہ ساحل تُو ہے میرے محبوب، میرے پیار کے قابل تُو ہے ♪ بیتے دن یاد نہ آئے تو قیامت ہوگی دل جو ٹوٹا تو محبت کو شکایت ہوگی جانِ جاں، میری تمناؤں کا حاصل تُو ہے میرے محبوب، میرے پیار کے قابل تُو ہے سچ تو یہ ہے کہ میری جان، میرا دل تُو ہے میرے محبوب، میرے پیار کے قابل تُو ہے