میرے محبوب، میرے پیار کے قابل تُو ہے میرے محبوب، میرے پیار کے قابل تُو ہے سچ تو یہ ہے کہ میری جان، میرا دل تُو ہے میرے محبوب، میرے پیار کے قابل تُو ہے ♪ دل یہ کہتا ہے کہ رکھ دوں تیرے قدموں پہ جبیں زندگی تیری محبت کے سوا کچھ بھی نہیں میرے ہمدم، میرے ہر سانس میں شامل تُو ہے میرے محبوب، میرے پیار کے قابل تُو ہے ♪ تیرا احسان ہے، او پیار سکھانے والے حسن کو عشق کا آئینہ بنانے والے آ کے طوفاں میں جو مل جائے وہ ساحل تُو ہے میرے محبوب، میرے پیار کے قابل تُو ہے ♪ تُو نے قدموں سے ہٹایا تو قیامت ہوگی دل جو ٹوٹا تو محبت کو شکایت ہوگی جانِ جاں، میری تمناؤں کا حاصل تُو ہے میرے محبوب، میرے پیار کے قابل تُو ہے سچ تو یہ ہے کہ میری جان، میرا دل تُو ہے میرے محبوب، میرے پیار کے قابل تُو ہے