آ، پروانے، آ آ، پروانے، آ ہونٹوں پر دم توڑ رہے ہیں ہونٹوں پر دم توڑ رہے ہیں گیت پرانے، آ آ، پروانے، آ اندھی آنکھیں دیکھ رہی ہیں اندھی آنکھیں دیکھ رہی ہیں خواب سہانے، آ آ، پروانے، آ آ... ♪ موت بھی جس میں راہ نہ روکے اُس منزل کو چلنا ہوگا موت بھی جس میں راہ نہ روکے اُس منزل کو چلنا ہوگا اپنے آنسو پینے ہوں گے اپنے آنسو پینے ہوں گے اپنی آگ میں جلنا ہوگا پیار کا وعدہ کیا ہوتا ہے پیار کا وعدہ کیا ہوتا ہے کوئی نہ جانے، آ آ، پروانے، آ آ... ♪ سوکھ گئے وادی کے جھرنے سوکھ گئے وادی کے جھرنے کلیوں پر جوبن نہیں آیا کلیوں پر جوبن نہیں آیا تیرے بنا برکھا نہیں برسی تیرے بنا برکھا نہیں برسی جب سے گئے ساون نہیں آیا ارمانوں کی پھلواری میں ارمانوں کی پھلواری میں پھول کھلانے آ آ، پروانے، آ آ، پروانے، آ آ... ♪ مجھ کو اکیلا چھوڑ کے جائے، ساتھی ایسا کر نہیں سکتا ♪ شمع کے پہلو میں پروانہ جل سکتا ہے، مر نہیں سکتا مجھ کو یقیں ہے، تُو آئے گا مجھ کو یقیں ہے، تُو آئے گا کوئی نہ مانے، آ آ، پروانے، آ آ...