Kishore Kumar Hits

Noor Jehan - Kaha Jo Marne Ko Mar Gaye şarkı sözleri

Sanatçı: Noor Jehan

albüm: Wadah (Original Motion Picture Soundtrack)


کہا جو مرنے کو، مر گئے ہم
کہا جو مرنے کو، مر گئے ہم
کہا جو جینے کو، جی اٹھے ہم
اب اور کیا چاہتا ہے، ظالم؟
تیرے اشاروں پہ چل رہے ہیں
کہا جو مرنے کو، مر گئے ہم، مر گئے ہم

کسی سے کچھ بھی کہا نہیں ہے
نہ جانے کیسے خبر ہوئی ہے، خبر ہوئی ہے

کسی سے کچھ بھی کہا نہیں ہے
نہ جانے کیسے خبر ہوئی ہے
جو درد سینے میں پل رہے تھے
وہ گیت بن کے مچل رہے ہیں
اب اور کیا چاہتا ہے، ظالم؟

نہ آئی لب پہ تیری کہانی
تباہ کر دی یہ زندگانی، یہ زندگانی

نہ آئی لب پہ تیری کہانی
تباہ کر دی یہ زندگانی
کسی نے پوچھا کہ، "بات کیا ہے؟"
تو دکھ ہنسی میں بدل گئے ہیں
اب اور کیا چاہتا ہے، ظالم؟

یہ رات جانے کٹے گی کیسے؟
یہ پیاس جانے بجھے گی کیسے، بجھے گی کیسے؟

یہ رات جانے کٹے گی کیسے؟
یہ پیاس جانے بجھے گی کیسے؟
کہیں پہ روشن وفا کی شمعیں
کہیں پہ پروانے جل رہے ہیں
اب اور کیا چاہتا ہے، ظالم؟
تیرے اشاروں پہ چل رہے ہیں
کہا جو مرنے کو، مر گئے ہم
مر گئے ہم
مر گئے ہم
مر گئے ہم
مر گئے ہم

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar