بھیگی بھیگی رات میں بھیگی بھیگی رات میں رم جھم کی برسات میں آ جا، میرے ساتھیا، پیار ہم کریں بھیگی بھیگی رات میں رم جھم کی برسات میں آ جا، میرے ساتھیا، پیار ہم کریں بھیگی بھیگی رات میں خدا کرے، یہ گھٹا اور ٹوٹ کر برسے خدا کرے، یہ گھٹا اور ٹوٹ کر برسے میں دیکھتا ہی رہوں آج تجھ کو جی بھر کے دل کا رشتہ جوڑ کے ساری دنیا چھوڑ کے آ جا، میرے ساتھیا، پیار ہم کریں بھیگی بھیگی رات میں نظر سے چومنے دو آج اِن ستاروں کو نظر سے چومنے دو آج اِن ستاروں کو بدن سے لپٹے ہوئے شبنمی شراروں کو رم جھم کے اِس راگ میں ٹھنڈی ٹھنڈی آگ میں آ جا، میرے ساتھیا، پیار ہم کریں بھیگی بھیگی رات میں ہزار راتوں پہ بھاری یہ رات ہو جائے ہزار راتوں پہ بھاری یہ رات ہو جائے کہ لب ہلیں بھی نہیں اور بات ہو جائے ہلچل ہے ارمان میں مستی کے طوفان میں آ جا، میرے ساتھیا، پیار ہم کریں بھیگی بھیگی رات میں رم جھم کی برسات میں آ جا، میرے ساتھیا، پیار ہم کریں بھیگی بھیگی رات میں