Kishore Kumar Hits

Noor Jehan - Kali Kali Mandlae şarkı sözleri

Sanatçı: Noor Jehan

albüm: The Definitive Collection, Vol. 3


کلی کلی منڈلائے بھنورا
کہیں بھی چین نہ پائے
سبھی سے نین ملائے پگلا
ہرجائی کہلائے

نئے نویلے پیار کے میلے
اِس کے من کو بھائیں
ہم دکھیارے، برہا کے مارے
چھپ چھپ نیر بہائیں
ہمیں رلاتا جائے بھنورا
آپ نئے سکھ پائے

میت ہیں کس کے گیت یہ اِس کے
جھوٹی ہیں سب تانے
کیا ہوتی ہے پیار بھری لَے
ہرجائی کیا جانے
گھات لگانے آئے بھنورا
بات بنے اڑ جائے

گھن گھن گائے، روپ چرائے
دے کر پیار کی لوری
لاکھ ستائے پھر بھی لبھائے
اِس چھلیے کی چوری
کاش، میرا بن جائے بھنورا
اور کہیں نہ جائے
کلی کلی منڈلائے بھنورا
کہیں بھی چین نہ پائے
سبھی سے نین ملائے پگلا
ہرجائی کہلائے

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar