Kishore Kumar Hits

Noor Jehan - Zara Bhi Chhoo Lo To şarkı sözleri

Sanatçı: Noor Jehan

albüm: The Definitive Collection, Vol. 4


ذرا بھی چھو لو تو اڑ جاؤں کہکشاں کی طرح
ذرا بھی چھو لو تو اڑ جاؤں کہکشاں کی طرح
پڑا ہوا ہوں میں اک تیرِ بے کماں کی طرح
ذرا بھی چھو لو تو اڑ جاؤں کہکشاں کی طرح

یہ فاصلے جو افق سے زیادہ دور نہیں
یہ فاصلے جو افق سے زیادہ دور نہیں
زمین پر اتر آؤ گے آسماں کی طرح
ذرا بھی چھو لو تو اڑ جاؤں کہکشاں کی طرح

ہزار نام جو اب یاد بھی نہیں آتے
ہزار نام جو اب یاد بھی نہیں آتے
چمک رہے تھے کبھی نقشِ جاوداں کی طرح
ذرا بھی چھو لو تو اڑ جاؤں کہکشاں کی طرح

جدا ہوئے بھی تو دونوں کی راکھ چمکے گی
جدا ہوئے بھی تو دونوں کی راکھ چمکے گی
سلگ چکی ہے تری روح میری جاں کی طرح
ذرا بھی چھو لو تو اڑ جاؤں کہکشاں کی طرح
پڑا ہوا ہوں میں اک تیرِ بے کماں کی طرح
ذرا بھی چھو لو تو...

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar