جو دل نے کہہ دی ہے وہ بات ان کہی بھی نہ تھی جو دل نے کہہ دی ہے وہ بات ان کہی بھی نہ تھی یہ موج تو تہہ دریا کبھی رہی بھی نہ تھی جو دل نے کہہ دی ہے وہ بات... ♪ جھکیں جو سوچتی پلکیں، تو میری دنیا کو جھکیں جو سوچتی پلکیں، تو میری دنیا کو ڈبو گئی وہ ندی جو ابھی بہی بھی نہ تھی ڈبو گئی وہ ندی جو ابھی بہی بھی نہ تھی جو دل نے کہہ دی ہے وہ بات... ♪ سرک گیا کوئی سایا، سمٹ گیا کوئی دور سرک گیا کوئی سایا، سمٹ گیا کوئی دور کسی کے عکس کی پیاسی کشش سہی بھی نہ تھی کسی کے عکس کی پیاسی کشش سہی بھی نہ تھی جو دل نے کہہ دی ہے وہ بات... ♪ سنی جو بات کوئی ان سنی، تو یاد آیا سنی جو بات کوئی ان سنی، تو یاد آیا وہ دل کہ جس کی کہانی کبھی کہی بھی نہ تھی وہ دل کہ جس کی کہانی کبھی کہی بھی نہ تھی جو دل نے کہہ دی ہے وہ بات ان کہی بھی نہ تھی یہ موج تو تہہ دریا کبھی رہی بھی نہ تھی جو دل نے کہہ دی ہے وہ بات...