Kishore Kumar Hits

Nayyara Noor - Ruthe Ho Tum şarkı sözleri

Sanatçı: Nayyara Noor

albüm: The Definitive Collection, Vol. 1


روٹھے ہو تم، تم کو کیسے مناؤں، پیا؟
بولو نا، بولو نا
روٹھے ہو تم، تم کو کیسے مناؤں، پیا؟
بولو نا، بولو نا
خوشبو بن کے آؤں
سانسوں میں بس جاؤں
کیسے تم کو مناؤں؟
روٹھے ہو تم، تم کو کیسے مناؤں، پیا؟
بولو نا، بولو نا

تم بن، پیا، جیا مورا نہیں لاگے
تڑپے ہیں، ترسے ہیں، ساری رات جاگے
مانو گے کیسے، پیا، یہ بتا دو؟
جل-جل کے مر جاؤں، ایسے نہ سزا دو
آنسو ہیں آنکھوں میں
ہلچل ہے سانسوں میں
تم ہی کو چاہوں میں
روٹھے ہو تم، تم کو کیسے مناؤں، پیا؟
بولو نا، بولو نا

دیکھو، پیا، ایسے تو نہ تڑپاؤ
جس دل میں رہتے ہو اس کو نہ دکھاؤ
کیا میں کروں، پیا، مجھے یہ بتا دو؟
تم کو میرے سر کی قسم اب تو مسکرا دو
ورنہ میں رو دوں گی
پھر نا کبھی بولوں گی
اپنی جاں دے دوں گی
روٹھے ہو تم، تم کو کیسے مناؤں، پیا؟
بولو نا، بولو نا
خوشبو بن کے آؤں
سانسوں میں بس جاؤں
کیسے تم کو مناؤں؟

تم جو کہو، تم کو مر کے مناؤں، پیا
بولو نا، بولو نا

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar