جلے تو جلاؤ گوری پیت کا الاؤ گوری جلے تو جلاؤ گوری پیت کا الاؤ گوری ابھی نہ بجھاؤ گوری ابھی سے بجھاؤ نا ابھی سے بجھاؤ نا ابھی سے بجھاؤ نا ابھی سے بجھاؤ نا جلے تو جلاؤ گوری پیت میں بجوگ بھی ہے کامنا کا سوگ بھی ہے پیت میں بجوگ بھی ہے کامنا کا سوگ بھی ہے پیت برا روگ بھی ہے گلے تو لگاؤ نا گلے تو لگاؤ نا گلے تو لگاؤ نا گلے تو لگاؤ نا جلے تو جلاؤ گوری رات کو اداس دیکھیں چاند کو نراس دیکھیں رات کو اداس دیکھیں چاند کو نراس دیکھیں تمہیں جو نہ پاس دیکھیں آؤ، پاس آؤ نا آؤ، پاس آؤ نا آؤ، پاس آؤ نا آؤ، پاس آؤ نا جلے تو جلاؤ گوری اور بھی ہزار ہوں گے جو کہ دعوے دار ہوں گے اور بھی ہزار ہوں گے جو کہ دعوے دار ہوں گے آپ پہ نثار ہوں گے کبھی آزماؤ نا کبھی آزماؤ نا کبھی آزماؤ نا کبھی آزماؤ نا جلے تو جلاؤ گوری شعر میں نظیر ٹھہرے جوگ میں کبیر ٹھہرے شعر میں نظیر ٹھہرے جوگ میں کبیر ٹھہرے کوی تھے فقیر ٹھہرے اور جی لگاؤ نا اور جی لگاؤ نا اور جی لگاؤ نا اور جی لگاؤ نا جلے تو جلاؤ گوری پیت کا الاؤ گوری ابھی نہ بجھاؤ گوری ابھی سے بجھاؤ نا ابھی سے بجھاؤ نا ابھی سے بجھاؤ نا ابھی سے بجھاؤ نا ابھی سے بجھاؤ نا ابھی سے بجھاؤ-