Kishore Kumar Hits

Nayyara Noor - Dil Mein Kya Kya şarkı sözleri

Sanatçı: Nayyara Noor

albüm: Geet-O-Ghazal

دل میں کیا کیا آئے ہے بات اور کیا کیا جائے ہے
دل میں کیا کیا آئے ہے بات اور کیا کیا جائے ہے
دل میں کیا کیا آئے ہے...
کان میں آواز اُس کی سی جوں ہی آ جائے ہے
دل میں کیا کیا آئے ہے...

کیا ہجومِ بد گمانی گھیر لیتا ہے مجھے
کیا ہجومِ بد گمانی گھیر لیتا ہے مجھے
جب یہ سنتا ہوں کہیں، "گھر سے وہ تنہا جائے ہے"
جب یہ سنتا ہوں کہیں، "گھر سے وہ تنہا جائے ہے"
دل میں کیا کیا آئے ہے...

دیکھ کر تصویر اُس کی ہو گیا تصویر میں
دیکھ کر تصویر اُس کی ہو گیا تصویر میں
اب نہ دست و پا ہی ہلتے ہیں، نہ بولا جائے ہے
اب نہ دست و پا ہی ہلتے ہیں، نہ بولا جائے ہے
دل میں کیا کیا آئے ہے...

اشکِ خونی دیکھ چہرے پر میرے بولا وہ شوخ
اشکِ خونی دیکھ چہرے پر میرے بولا وہ شوخ
"دن بہ دن رنگ اب تو جرأت کا چمکتا جائے ہے"
دن بہ دن رنگ اب تو جرأت کا چمکتا جائے ہے
دل میں کیا کیا آئے ہے بات اور کیا کیا جائے ہے
دل میں کیا کیا آئے ہے...
کان میں آواز اُس کی سی جوں ہی آ جائے ہے
دل میں کیا کیا آئے ہے...

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar