اک بار ملو ہم سے اک بار ملو ہم سے تو سو بار ملیں گے ہم جیسے کہاں تم کو طلبگار ملیں گے اک بار ملو ہم سے کیسے یہ کہیں تم سے ہمیں پیار ہے کتنا آنکھوں کی طلب بڑھتی ہے دیکھیں تمہیں جتنا اس دنیا میں کم ایسے پرستار ملیں گے ہم جیسے کہاں تم کو طلبگار ملیں گے اک بار ملو ہم سے دل کی جگہ سینے میں محبت ہے تمہاری اب میری ہر اک سانس امانت ہے تمہاری ہم بن کے تمہیں پیار کی مہکار ملیں گے ہم جیسے کہاں تم کو طلبگار ملیں گے اک بار ملو ہم سے تو سو بار ملیں گے ہم جیسے کہاں تم کو طلبگار ملیں گے اک بار ملو ہم سے