Kishore Kumar Hits

Masood Rana - Main Hoon Ek Phool Ujri Baharon şarkı sözleri

Sanatçı: Masood Rana

albüm: Masood Rana Greatest Collection, Vol. 1


میں ایک پھول ہوں اجڑی ہوئی بہاروں کا
میں ایک پھول ہوں اجڑی ہوئی بہاروں کا
بجھا چراغ ہوں ٹوٹے ہوئے مزاروں کا
میں ایک پھول ہوں اجڑی ہوئی بہاروں کا

مرے حسین خیالوں کی کھو گئی دنیا
مرے حسین خیالوں کی کھو گئی دنیا
کسی کے پیار میں بے نور ہو گئی دنیا
نظر سے ٹوٹ گیا سلسلہ نظاروں کا
میں ایک پھول ہوں اجڑی ہوئی بہاروں کا

یہ ٹھوکریں، یہ مقدر، یہ بے کسی میری
یہ ٹھوکریں، یہ مقدر، یہ بے کسی میری
کچھ اِس طرح سے لٹی آج زندگی میری
مٹا نشان محبت کی رہ گزاروں کا
میں ایک پھول ہوں اجڑی ہوئی بہاروں کا
بجھا چراغ ہوں ٹوٹے ہوئے مزاروں کا
میں ایک پھول ہوں اجڑی ہوئی بہاروں کا

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar