Kishore Kumar Hits

Masood Rana - Ho Gai Zindagi Mujhe Pyari şarkı sözleri

Sanatçı: Masood Rana

albüm: Masood Rana Greatest Collection, Vol. 2


ہو گئی زندگی مجھے پیاری
مل گئے جب سے غم گسار مجھے
دوستی شمع بن کے جلتی ہے
راہ دکھلائے میرا پیار مجھے
راہ دکھلائے میرا پیار مجھے
ہو گئی زندگی مجھے پیاری

دل خوشی سے ہوا ہے بے قابو
مسکراتے ہیں آنکھوں میں آنسو
دل خوشی سے ہوا ہے بے قابو
مسکراتے ہیں آنکھوں میں آنسو
سہہ چکا ہوں بہت خزاں کے ستم
اب تو آواز دے، بہار، مجھے
راہ دکھلائے میرا پیار مجھے
راہ دکھلائے میرا پیار مجھے
ہو گئی زندگی مجھے پیاری

بھائی کے روپ میں ملی یاری
پیار کا آسرا بہنا پیاری
بھائی کے روپ میں ملی یاری
پیار کا آسرا بہنا پیاری
چھوڑ دو ساتھ، گردشوں، میرا
مڑ کے دیکھو نہ بار بار مجھے
راہ دکھلائے میرا پیار مجھے
راہ دکھلائے میرا پیار مجھے
ہو گئی زندگی مجھے پیاری
مل گئے جب سے غم گسار مجھے
دوستی شمع بن کے جلتی ہے
راہ دکھلائے میرا پیار مجھے
راہ دکھلائے میرا پیار مجھے
ہو گئی زندگی مجھے پیاری

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar