Kishore Kumar Hits

Mehnaz - Tere Mere Pyar Ka şarkı sözleri

Sanatçı: Mehnaz

albüm: Treasures Geet, Vol. 3


تیرے میرے پیار کا ایسا ناطہ ہے
دیکھ کے تیری صورت دل کو چین آتا ہے
تیرے میرے پیار کا ایسا ناطہ ہے
دیکھ کے تیری صورت دل کو چین آتا ہے
تیرے میرے پیار کا ایسا ناطہ ہے

مجھ کو خزاں نے لُوٹ لیا ہے
پھول تو ہوں میں تیرے چمن کا

غم کے بادل کیا توڑیں گے
رشتہ سورج اور کرن کا
تیرا میرا اک افسانہ
بنتا ہے اب کیوں بیگانہ؟
ہاں، کیوں بیگانہ؟
جو اپنا ہوتا ہے سینے سے لگ جاتا ہے
اپنی لاڈلی بیٹی کو پھر کیوں تڑپاتا ہے؟
تیرے میرے پیار کا ایسا ناطہ ہے

تجھ سے بچھڑ کر میں نے، بابل
دل پہ کیا کیا دکھ نہ جھیلے

اِس سے پہلے میں مر جاؤں
تُو مجھ کو بانہوں میں لے لے
ٹوٹ نہ جائے سانس کی ڈوری
مجھ کو سنا دے پھر وہی لوری
ہاں، پھر وہی لوری
دل پانی بن بن کے آنکھوں میں لہراتا ہے
تیرا گیت مجھے میرا بچپن یاد دلاتا ہے
تیرے میرے پیار کا ایسا ناطہ ہے
دیکھ کے تیری صورت دل کو چین آتا ہے
تیرے میرے پیار کا ایسا ناطہ ہے

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar